ون ڈے رینکنگ، پاکستانی ٹیم کی 87 پوانٹس کیساتھ نویں پوزیشن برقرار –

آئی سی سی نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں 87 پوانٹس کے ساتھ نویں پوزیشن برقرار ہے۔

دبئی : () آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی ٹیم زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں دو صفر سے زیر کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم 87 پوانٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز سرفہرست ہیں ۔ کمار سنگاکارا کی دوسری پوزیشن برقرار ہے ۔ محمد حفیظ دو درجہ بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔ اظہر علی 24 درجہ ترقی کے بعد 56 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ سعید اجمل دو درجہ تنزلی کا شکار ہو کر ساتویں نمبر پر آ گئے۔ آل راونڈرز کیٹگری میں سری لنکا کے تلکارتنے دلشان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد حفیظ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.