وقار یونس ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے لاہور پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے سابق فاسٹ بولر وقار یونس لاہور پہنچ گئے۔

لاہور: ( پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی میں وقار یونس کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ سابق فاسٹ بولر اس وقت آئی پی ایل میں بطور تجریہ کار ذمہ داریاں نبھا رہے تھے جس کے بعد سابق کپتان آسٹریلیا اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے چلے گئے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اب لاہور پہنچ چکے ہیں۔ پی سی بی زرائع کے مطابق وقار یونس ایک دو روز چیئرمین نجم سیٹھی اور سلیکشن کمیٹی سے ملاقات کریں گے۔ قومی ہیڈ کوچ کا پہلا امتحان دورہ سری لنکا ہے جس کے لیئے ٹیم پاکستان کا تربیتی کیمپ انیس جولائی سے متوقع ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.