وفاقی بجٹ 2015-16 کل پیش کیا جائیگا، حجم 40 کھرب روپے سے زائد ہوگا

مالی سال دو ہزار پندرہ ، سولہ کا وفاقی بجٹ کل پیش ہوگا ، بجٹ کا حجم چالیس کھرب روپے سے زائد ہوگا۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے ۔ اجلاس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ ، تجاویز کی منظوری دی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں معیشت کی بحالی ، توانائی بحران کے خاتمے ، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.