وفاقی بجٹ 16-2015، کراچی والوں کیلئے گرین لائن بس سروس کا منصوب

وفاقی بجٹ کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری لے کر آیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جدید سفری سہولیات کے حامل گرین لائن منصوبے کی نوید سنا دی۔ 16 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ سے دسمبر 2016 تک مکمل کیا جائے گا۔

) کراچی میں زمانہ قدیم کی بسیں سڑکوں پر دھواں اڑاتی نظر آتی ہیں ۔ مسافر ٹوٹی پھوٹی بسوں کی چھتوں پر جان جوکھوں میں ڈال کر سفر کرتے ہیں شہر قائد میں بسوں میں سفر کرنے والوں کے لئے بجٹ خوشی کی نوید لایا ہے۔ گرین لائن بس منصوبہ شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے ۔ گرین لائن بس منصوبہ سرجانی سے صدر تک بنایا جاییگا۔ بس سرجانی سے پاور ہاؤس، یوپی موڑ، ناگن چورنگی ، فائیو اسٹار چورنگی سے ہوتی ہوئی حیدری مارکیٹ گولیمار اور گرومندر پہنچے گی اور نمائش چورنگی سے ہوتی ہوئی صدر میں اختتام پذیر ہو گی۔ 22 کلومیٹر طویل گرین لائن کوریڈور پر 16ارب لاگت آئیگی اور منصوبہ 2016 کے آخر میں مکمل کیا جائیگا۔ گرین لائن منصوبے سے تین لاکھ افراد روزانہ سفر کر سکیں گے۔ شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے گرین لائن منصوبہ بےہنگم ٹریفک سے ان کی جان چھڑا دے گا۔ گرین لائن بس چلنے سے شہر میں نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ ماحول دوست گرین بسوں سے ماحولیاتی آلودگی بھی کسی حد تک کم ہو گی۔ –

تبصرے بند ہیں.