وفاقی بجٹ کی کاپیاں ”قیدیوں کی وین” میں قومی اسمبلی پہنچائی گئیں

پارلیمنٹ انتظامیہ کی جانب سے اڈیالہ جیل کیلئے استعمال ہونیوالی قیدیوں کی وین کی کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

اسلام آباد: () قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے روز ایک نیا دلچسپ معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ، منصوبے اور نئے سال کے اہداف کی کاپیاں قیدیوں کی وین میں قومی اسمبلی پہنچائی گئیں۔ پارلیمنٹ انتظامیہ کی جانب سے اڈیالہ جیل کیلئے استعمال ہونیوالی قیدیوں کی وین کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیدیوں کی وین کا استعمال اس لئے کیا گیا تاکہ دستاویزات کو خفیہ طریقے سے لے جایا جائے۔ –

تبصرے بند ہیں.