وزیر اعظم آج گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گ

میاں محمد نواز شریف کو دورہ کراچی کے دوران بجلی بحران اور گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں بارے بریفنگ دی جائے گی 

کراچی ) وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے ، اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گرمی سے ہلاکتوں اور بجلی بحران سمیت دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا ۔ نواز شریف کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی ۔ نواز شریف وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گرمی سے ہلاکتوں ، بجلی کے بحران اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا ۔ ان مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ وزیر اعظم کو بجلی بحران کی وجوہات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی ، وزیر اعظم نواز شریف کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی ۔

 

تبصرے بند ہیں.