وزیراعظم نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد: 

وزیراعظم نواز شریف نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی، نئی ہاؤسنگ اسکیمز اور گیس کنیکشنز سمیت اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے شرکا کو نئی ہاؤسنگ اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کم آمدن متوسط طبقے کے لئے ہاؤسنگ ماڈل پیش کئے، اس کے علاوہ احسن اقبال نے کابینہ کو اراضی کے حصول اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.