وزیراعظم نواز شریف کل قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف تیسری بار وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کل قوم سے خطاب کریں گے۔ رائل نیوز کے مطابق اپنے خطاب میں وزیراعظم موجودہ صورت حال اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی بنیادی پالیسیوں کو وضاحت سے بیان کریں گے، خطاب میں وزیر اعظم دہشتگردی، توانائی بحران، خارجہ امور اور دیگر معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ قوم کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعدان کی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے بنیادی نکات رائے ونڈ میں تیار کئے جارہے ہیں اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا خطاب کل شام چھ بجے نشر کیا جائےگا۔

تبصرے بند ہیں.