ورلڈ کپ سیمی فائنل، عمران خان نے بھارت کا پلڑا بھاری قرار دیدیا

1992ء کے ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کا پلہ بھاری قرار دے دیا۔

اسلام آباد:اپنے ٹوئٹر پیغام میں لیجنڈ عمران خان نے کہا کہ سڈنی کی وکٹ سپنرز کے لئے سازگار ہے جہاں بھارت کی جیت کے روشن امکان ہیں۔ انہوں نے دفاعی چیمپئن بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ناقابل شکست دھونی الیون کو 250 سے زائد کا ہدف دینا ہوگا۔ اس کے ساتھ فاتح عالم کپتان نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اعصاب شکن مقابلے کی توقع کی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیتنے کے لئے نیوزی لینڈ کو فیورٹ ٹیم قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.