ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میرا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا، شاہد آفریدی

کراچی………. قومی کرکٹر بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 انکا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی پرچم سر بلند کرسکوں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے بعد لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا،ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بہتر کرنا ہوگا ورنہ بنگلادیش سے بھی بری ٹیموں سے شکست ہوسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.