ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالرز ترقیاتی امداد کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 500 ملین ڈالرز کی ترقیاتی امداد کو منظور کر لیا ہے۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پاکستان کو امداد دینے کے لئے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ورلڈ بینک نے پاکستان کی 500 ملین ڈالرز کی ترقیاتی امداد منظور کر لی ہے۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر اور پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ورلڈ بینک کے حکام نے پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کو سراہا۔ ترقیاتی پالیسی کا مقصد نجی اور مالیاتی سیکٹر کی ترقی کے ذریعے اقتصادی پیشرفت ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.