ورلڈ بینک سے رقم کی وصولی ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضاف

کاروباری ہفتے کے دوران چوہتر کروڑ ڈالرز کا نمایاں اضافہ ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب بیس کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے 

اسلام آباد () ورلڈ بینک سے فنڈ کی رقم موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران چوہتر کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب بیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ۔ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ستتر کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد ذخائر تیرہ ارب آٹھ کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ پاکستان کو گزشتہ ہفتے ورلڈ بینک سے پچہتر کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر موصول ہوئے ۔

 

تبصرے بند ہیں.