حسین نوازدستاویزات کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے دوبارہ پیش

اسلام آباد: 

وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے روبرو دوسری مرتبہ پیش ہوگئے ہیں۔

جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو دوسری مرتبہ پیش ہوگئے ہیں، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوگئے ہیں۔

پاناما کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کو طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جے آئی ٹی میں پیش ہوئے مگر کسی سوال کا جواب نہیں دیا اوروہ بغیرکسی ریکارڈ کے پیش ہوئے جب کہ وقت کی کمی کے باوجود وہ تعاون بھی نہیں کررہے۔

تبصرے بند ہیں.