واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن کا اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا

کراچی: ایف بی آر نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن کا اکاؤنٹ منجمد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی  آئی اے کا اکاؤنٹ منجمد کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کو کئی بار نوٹس جاری کیے گئے لیکن جواب نہ دیئے جانے پر اکاؤنٹ منجمد کیے گئے جب کہ قومی ایئرلائن کا اکاؤنٹ منجمد ہونے سے ملازمین کی تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.