نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر شوکاز جاری کر دیا

نیپرا نے کراچی میں بجلی کے تعطل اور سروسز کی فراہمی بہتر کرنےمیں ناکامی پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ کے الیکٹرک کو 15 روز میں جواب دینا ہو گا۔

 

اسلام آباد: ) ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک شرائط کے مطابق بجلی کی پیداوار میں ناکام رہی اور کے الیکٹرک اپنے لائسنس میں درج شرائط کی خلاف ورزی کرتی رہی۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے جان بوجھ کر اپنے وسائل سے کم بجلی پیدا کی جبکہ نیپراسے معلومات چھپانے اور گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ کے الیکٹرک نے بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی بیک اپ پلان بھی مرتب نہیں کیا۔ کے الیکٹرک نیپرا ایکٹ کے سیکشن 28 اور 29 کے تحت بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب 15 روز میں دینے کی پابند ہے۔ ترجمان کے مطابق رمضان میں کراچی بجلی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ بھی نیپرا کو پیش کر دی گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.