نیویارک :آئس ہاکی میچ میں ٹامپا بے نے نیویارک رینجرز کو 0-2 سے شکست دے د

فاتح ٹیم کو 22 سال بعد دوسری مرتبہ سٹینلے کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ، نیویارک کی ٹیم مسلسل کوششوں کے باوجود کوئی گول سکور نہ کرسکی

نیویارک () نیویارک میں جاری آئس ہاکی لیگ کے میچ میں ٹامپا بے لائٹننگ کی ٹیم نے نیویارک رینجرز کو 0۔2 سے قابو کر کے سٹینلے کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ امریکی شہر نیویارک میں کھیلے گئے آئس ہاکی لیگ میچ میں ٹامپا بے لائٹننگ کی ٹیم نے میزبان ٹیم نیویارک رینجرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں 2 گول سے مات دی ۔ فاتح ٹیم کو 22 سالہ کیرئیر میں دوسری مرتبہ سٹینلے کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جہاں ان کا مقابلہ ہفتے کے روز انہیم، ڈکس اور شکاگو بلیک ہاکس کے درمیان ہونے والےمیچ کی فاتح ٹیم سے متوقع ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.