نیوٹرل سیریز؛ سری لنکا نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھا دیا

کراچی:  سری لنکا نے پاکستان کی مدد کیلیے ہاتھ بڑھاتے ہوئے رواں برس ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی  خدشات کی وجہ سے غیرملکی ٹیمیں پاکستان نہیں آتیں، اس لیے ہوم سیریز کا انعقاد بھی نیوٹرل وینیوز پر کرنا پڑتا ہے، یو اے ای میں اخراجات زیادہ ہونے کے سبب پی سی بی متبادل وینیوز کا سوچ رہا ہے، اکتوبر میں ویسٹ انڈیز سے سیریز سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے ویب سائٹ ’’اسکور لائن ایشیا‘‘ سے بات چیت میں سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہاکہ پاک، ویسٹ انڈیز سیریز کے انعقادکا معاملہ ہماری حالیہ میٹنگ میں بھی زیر غور آچکا ہے، بورڈکے صدر نے اس کا ذکر کیا لیکن وہ زیادہ تفصیلی نہیں تھا، ہم اس حوالے سے پاکستانی بورڈ حکام کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں، ہمیں سیریز کی میزبانی کر کے خوشی ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.