نیوزی لینڈ ایک بار پھر رگبی کا عالمی چیمپین بن گیا

ندن: نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو شکست دے کر تیسری بار رگبی کاعالمی چیمپین بن گیا۔

انگلینڈ میں کھیلے گئے رگبی کے عالمی کپ کے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی۔اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ اس عالمی اعزاز کا دفاع کرے والا پہلا ملک بن گیاہے۔لندن کے ٹویکنیہم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کیویز نے کینگروز کو 17 کے مقابلے میں 34 پوائنٹس سے شکست دی۔

میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا پر 3 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل تھی تاہم آسٹریلیا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے میچ کے اختتامی 15 منٹس تک فرق کو صرف 4 پوائنٹس تک محدود کر دیا لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک ڈراپ گول،ڈین کارٹر کی پنیلٹی کک اور باؤڈن بیرٹ کی ٹرائی کی بدولت اپنی برتری میں اضافہ کرکے رگبی میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی چیمپئین بن گئی۔

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ارجنٹائن کو شکست دی۔

تبصرے بند ہیں.