اسلام آباد:
نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے مریم نواز سمیت دیگر افراد کو منتقل کی گئی رقوم کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کردی گئی ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔ عدالت کی جانب سے استثنیٰ ملنے کے باعث نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے ظافر خان ترین جب کہ مریم نواز کے نمائندے جہانگیر جدون ایڈووکیٹ جب کہ کیپٹن (ر) صفدر خود عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 15 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ، ان کی غیر حاضری میں فیصل عرفان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.