قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ستاروں کی محفل آج سجے گی

لاہور: 

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کیلیے ستاروں کی محفل ہفتے کو سجے گی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ہفتے سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں 8ریجنل ٹیمیں لاہور وائٹس،لاہوربلوز،کراچی وائٹس، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور فاٹا شریک ہیں۔

افتتاحی میچ میں 12بجے کراچی وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیمیں مقابل ہونگی، شہر قائد کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، انور علی، رومان رئیس، خرم منظور، شاہد یوسف، میر حمزہ، تابش خان، حارث سہیل، ذوالفقار بابر، دانش عزیز، اعظم حسین، جاہد علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.