نیب ایل این جی ڈیل کی تحقیقات نہیں کر رہا، وزیر پٹرولیم

کراچی:  وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد ہی پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے فوری اور قلیل مدتی قابل عمل ذریعہ ہے، ایل این جی کی درآمد پر تنقید کرنے والوں کے پاس کوئی دوسرا آپشن ہے تو ضرور پیش کریں، قومی احتساب بیور کی ایل این جی ڈیل سے متعلق تحقیقات کی باتیں بے بنیاد ہیں، نیب نے کوئی عبوری رپورٹ جاری نہیں کی اور نہ ہی اس سلسلے میں وزارت سے کوئی رابطہ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.