نگلہ دیش لیگ:پلیئرز پر عقابی نگاہیں رکھی جائیں گی

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پلیئرز عقابی نگاہوں میں رہیں گے، منتظمین نے ایونٹ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے ملکی اورآئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کو ہر معاملے میں ساتھ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل ایک سالہ وقفے کے بعد نومبر میں منعقد کی جائے گی، ماضی کے تلخ تجربات کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ بنگلہ دیشی حکام نے ایونٹ کو سٹے بازوں اور کرپشن سے بچانے کیلیے کمر کس لی ہے، گورننگ کونسل کے چیئرمین افضل الرحمان سنہانے کہاکہ ٹوئنٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پلیئرز پر عقابی نگاہیں رکھی جائیں گی۔

اس مقصد کیلیے ملکی اینٹی کرپشن باڈی کے ساتھ آئی سی سی سے مدد لی جائے گی،اس کا اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ بھی ہماری معاونت کرے گا، انھوں نے بتایا کہ بورڈ کے طے کردہ وقت میں لیگ میں شامل 2 پرانی فرنچائزز رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ رائلز نے واجبات ادا کرکے نئے سیزن میں جگہ محفوظ کرلی، سلہٹ نے بورڈ کو مطلوبہ ایک کروڑ ٹکا پے آرڈر کی صورت میں ادا کرنے کے ساتھ اتنی ہی رقم کی بینک گارنٹی دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.