Latest National, International, Sports & Business News

نوکری کا جھانسہ دیکر ایک اورخاتون سے اجتماعی زیادتی

شہر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے جب کہ سندر میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ 

سندر کے علاقے میں دو افراد نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی ملزم بابر سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی جس نے اس سے نوکری دلوانے کے لیے12لاکھ مالیت کا سونے کا سیٹ بھی لیا۔وقوعہ کے روز بابر نے مجھے ڈیفنس سے اقبال ٹاؤن اور پھر بحریہ ٹاؤن بلایا جہاں اس نے اپنے دوست کے ہمراہ اس سے زیادتی کی ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان گرفت میں نہ آ سکے۔ادھر غازی آباد میں دکاندار نے 7 سالہ بچے کوبد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ایس ایچ او غازی آباد محمد ذکاء کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.