نوواک جوکووچ نے میامی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

نوواک جوکووچ نے پانچویں مرتبہ میامی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، سکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے کو 6-7، 6-4، 0-6 سے شکست دی۔

میامی: (ویب ڈیسک) نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دے کر پانچویں بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ نے 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں سکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے کو 6-7، 6-4، 0-6 سے شکست دی۔ جوکووچ کی اینڈی مرے کے خلاف یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے جبکہ عالمی ٹینس مقابلے 2013ء کا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد مرے کی یہ 12 ویں شکست ہے۔ میامی ٹائٹل جیتنے کے ساتھ جوکووچ نے رافیل نڈال کا ٹینس رینکنگ میں 141 ہفتوں تک عالمی نمبر ون رہنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.