نوجوانی میں کم سونا فالج کو دعوت دینے کے مترادف،نئی تحقیق

بیجنگ… این جی ٹی… آج کے تیز رفتار دور میں نوجوانوں کا رات دیر تک جاگنا معمول بنتا جا رہا ہے مگر یہ عادت نوجوانوں کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔جی ہاں چین میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے شکار نوجوانوں میں فالج کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 18 سے 34 سال کی عمر کے ایسے افراد میں فالج کا خطرہ 8 گنا زائد ہوتا ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تاہم 35 سال کی عمر کے بعد اس خطرے میں کمی آنے لگتی ہے۔چیا نان یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند کی کمی کے شکار نوجوانوں کو فوری طور پر اس حوالے سے اپنا علاج کروانا چاہئے، کیونکہ اس سے ان میں فالج کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کا خطرہ ان نوجوانوں میں زیادہ ہوتا ہے جو مسلسل نیند کی کمی کا شکار ہوں جبکہ کبھی کبھار سونے سے محروم رہنے والے اتنے زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔

تبصرے بند ہیں.