فنی خرابی ،آرمی کا تربیتی طیارہ مشاق گر کر تباہ ، دو پائلٹ شہید

گوجرانوالہ ()آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ مشاق معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث پائلٹ طیارے پر قابو پانے میں ناکام ہو گیا جس کی وجہ سے طیارہ گوجرانوالہ کے قریب راہوالی میں گر کر تباہ ہو گیا،حادثے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔امدادی ٹیموں نے دونوں پائلٹس کے جسد خاکی کو منتقل کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.