نئی ون ڈے رینکنگ، آسٹریلیا نے نمبر ایک کا تاج پہن لیا

آسٹریلیا نے ایک تیر سے دو شکار کر لیے روایتی حریف انگلینڈ کو سیریز ہرانے کے ساتھ ہی رینکنگ میں بھی نمبر ایک کا تاج پہن لیا۔ بھارت کو پہلی پوزیشن سے محرومی کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

دبئی: () آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر بھارت سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے۔ کینگروز نے اپنے روایتی حریف انگلینڈ کو چار ایک سے ون ڈے سیریز ہرا کر نمبر ون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے بھی انگلینڈ کو تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا ہے۔ پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔ ون ڈے کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں نمبر اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.