میں نے دکانوں پر پیکنگ کا کام کیا: عمران طاہر

ے یہاں تک پہنچنے میں سخت محنت کی ، میں نے زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہاری: جنوبی افریقی کرکٹر کی گفتگو

پاکستان جونئیر لیگ کی ماسٹر کلاس میں مینٹورز کے لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے اور بہاولپور رائیلز کے مینٹور جنوبی  افریقی کرکٹر عمران طاہر  نے ماسٹر کلاس میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، ماسٹر کلاس میں گوادر شارکس، مردان وارئیرز اور بہاولپور رائیلز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کرکٹر عمران طاہر نے نوجوانوں کو  اپنے کرکٹ کے سفر میں  پیش آنے والی مشکلات کے بارے بتایا اور اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے ٹپس بھی دیں۔

عمران طاہر نے کہا کہ میں نے یہاں تک پہنچنے میں سخت محنت کی، نے زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہاری، نے دکانوں پر پیکنگ کا کام کیا ، مجھے بولنگ کے لیے کوئی نہیں بلاتا  تھا ، ٹرائیلز دینے کے لیے جاتا تو پوچھا جاتا کہ کس نے بھیجا، میں پاکستان میں ہر سطح پر کھیلنے میں کامیاب ہوا لیکن ملک کی نمائندگی کا خواب پورا نہ ہوا۔

کرکٹر نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا نے مجھے موقع دیا،  میں ان کا مشکور ہوا، میں موقع کی تلاش میں تھا اور میں نے موقع سے فائدہ اٹھایا۔

بی جے ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جونئیر لیگ جیسے پلیٹ فارم کا تو ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ، کرکٹرز کو یہی کہوں گا کہ ہمت نہ ہاریں موقع کی تلاش میں رہیں، میں دنیا کے لیے مثال ہوں ، میں 22 سال سے مسلسل کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.