میچ جیتنے پر افغان ٹیم کے کپتان کو قوم سے خطاب کرنا پڑتا تھا، انضمام

کراچی: انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کیلیے ہوم گراؤنڈ پر بین الاقوامی کرکٹ منعقد کرنے کی ضرورت ہے، وہ اس کے لیے ایسوسی ایٹس سائیڈزکو بلا سکتے ہیں۔

اگر ایسا نہ ہوا تو جس طرح انھوں نے کرکٹ میں ترقی کی وہ برقرار نہیں رہ پائیگی، انھوں نے کہا کہ آپ تصور نہیں کر سکتے کہ افغانستان کے شائقین کس قدر جذباتی اور وہ ہر نتیجے میں کتنے ملوث ہوتے ہیں، مجھے یاد ہے کہ جب ہم کوئی میچ جیت جاتے تو اصغر استنکزئی قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتا تھا جس میں التجا ہوتی کہ وہ جیت کا جشن گولیاں چلا کر نہ منائیں کیوں کہ ایک موقع پر اس طرح کے جشن کی وجہ سے پانچ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، اصغر اور محمد نبی کو افغانستان میں میگا اسٹار کا درجہ حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.