تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ، سعودی عرب کا مؤقف سامنے آگیا

گزشتہ روز امریکی صدر نےخبردار کیا تھا کہ تیل کی پیداوارمیں کمی پرسعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے

سعودی وزیر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب روس کا ساتھ نہیں دے رہا، ہم تیل مارکیٹ کےاستحکام کویقینی بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تیل پیدا کرنے والےممالک اورصارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے،کوٹہ کم کرنےکا فیصلہ 22 ممالک نے متفقہ طورپرکیا جس کا مارکیٹ نےمثبت جواب دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نےخبردار کیا تھا کہ تیل کی پیداوارمیں کمی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.