میلبورن: جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

میلبورن: () آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونیوالے ٹی 20 میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 101 رنز بنائے۔ ڈومنی 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ میزبان سائیڈ سے فلکنر نے تین اور بوائسی نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 12 اعشاریہ چار اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ایرن فنچ چوالیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شین واٹسن نے 30 اور بن ڈنک نے 23 رنز بنائے۔ اس فتح کے بعد کینگروز نے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 9 نومبر کو سڈنی میں ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.