میلبرن ٹیسٹ؛ پاکستان کے 443 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ

میلبرن: 

دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 443 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی جب کہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 443 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی جس کے جواب میں آسٹریلیا آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 196 رنز بنا لئے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رینشا ہیں جو 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر 114 اور عثمان خواجہ 59 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.