موسم کی خرابی کے باعث ملک بھر میں پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

کراچی: 

موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ممالک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

کراچی میں دُھند کے باعث پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر ہونے سے لندن اور جدہ سے کراچی آنے والی پی کے 788 اور 732 کو مسقط میں اتار لیا گیا، کراچی میں شدید دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور حدنگاہ صرف 50 میٹررہ گئی جب کہ دھند سے 3 پروازیں منسوخ اور 7 تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ  بے نظیر ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے اندرون و بیرون ممالک جانے والی 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

تبصرے بند ہیں.