میرپور ٹیسٹ :بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز ، پاکستان کو جیت کیلئے 8 وکٹیں درکار

میزبان ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے مزید 440 رنز کی ضرورت ، عمران خان اور یاسر شاہ کا ایک ایک شکار

میرپور میرپور ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کیلئے مزید 8 وکٹوں کی ضرورت ہے ، قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے 550 رنز کا ہدف دیا تھا ، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ بائولر عمران خان اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، آج میچ کا چوتھا روز ہے اور قومی ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ آج شام تک میچ میں کامیابی حاصل کر لے ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی بے نتیجہ رہا تھا اس لئے قومی ٹیم اس میچ میں کامیابی کے بعد سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.