مہاراشٹر :گائے کے گوشت پر پابندی ، چڑیا گھر کے جانور مرغی کھانے پر مجب

گوشت خور جانوروں شیر ، چیتا ، ریچھ اور مگرمچھ کو اب بھینس کے گوشت میں مرغی ملا کر کھلائی جا رہی ہے

مہاراشٹر () بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے کے گوشت پر پابندی کے بعد چڑیا گھر میں جانوروں کو مرغی کے گوشت پر گزارا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے ذبح کرنے پر پابندی نے چڑیا گھر جانوروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ۔ ببر شیر ، چیتے ، ریچھ ، مگرمچھ کسی کو بھی ان کا من پسند کھانا نہیں مل رہا ۔ گائے کے گوشت پر گزارا کرنے والوں کو اب بھینس کے گوشت میں مرغی ملا کر دی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرغی کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک دوا جانوروں کی صحت پر اثر انداز ہوسکتی ہے ۔ جنگلی جانوروں کے کھانے میں جو توازن ہونا چاہیئے وہ بھی اب نہیں رہےگا ۔ –

تبصرے بند ہیں.