مہاراجا ہریندر سنگھ کی وصیت جعلی نکلی بیٹیاں4ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالک قرار

نئی دہلی: بھارت کی ایک عدالت نے آنجہانی مہاراجاہریندر سنگھ کی3.3بلین ڈالرکی جائیداد، وصیت میں30 سال قبل جعل سازی کیے جانے کے سبب اس کے بیٹیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایاہے۔ تفصیلات کے مطابق چندی گڑھ کے ایک شہرکی عدالت کے جج رجنیش کمارنے قراردیا کہ ریاست فریدکوٹ کے مہاراجا ہریندرسنگھ براڑکی بے پناہ دولت وجائیدادسے ایک ٹرسٹ کوفائدہ پہنچانے کے لیے راجاصاحب کی وصیت میں جعل سازی کی گئی۔ جائیدادکے قانونی ورثا دراصل مہاراجا کی3 بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک ماہی پندرکورکا انتقال ہوچکا ہے جبکہ ایک مذکورہ ٹرسٹ چلارہی رہی تھی۔ مقدمہ جیتنے والی امریت کورنے اے ایف پی کوبتایا کہ بالآخرہم 21برس بعدیہ کیس جیت گئے۔ واضح رہے کہ امریت کورجعلی وصیت کے ورثامیں شامل نہیں تھی۔

تبصرے بند ہیں.