سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام صرف اشرافیہ کے کام آتا ہے، موجودہ نظام کے تحت ملک نہیں چل سکتا۔عوام پاکستان پارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ نظام بدلنے کیلئے نئی پارٹی بنائی، یہ نظام پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دیتا، ملک میں 2کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں،مڈل کلاس پاکستانی کو مارا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نوکری پیشہ کا ٹیکس دگنا کردیا گیا، پاکستان کا نظام شکاری اور عوام شکار ہیں ، بحٹ حکمرانوں کی ترجیحات کی بہترین عکاسی ہے ، 10کروڑ عوام خط غربت کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،کیا حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے؟مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ جو نظام عوام کو تحفظ نہیں کرسکتا وہ نظام نہیں چل سکتا ، ہم ایسے نظام کو چلنے نہیں دیں گے، وہ پاکستان ہمیں منظور نہیں جس میں ظلم کا نظام ہوں، پاکستان میں نظام درست نہیں اس لیے ہم دوسرے ممالک سے پیچھے رہ گئے۔
تبصرے بند ہیں.