ملک بھر میں لاکھوں مسلمان آج شام اعتکاف میں بیٹھیں گے

اسلام آ باد / لاہور: جڑواں شہروں سمیت ملک بھرمیں لاکھوںمسلمان آج منگل کی شام اعتکاف بیٹھیں گے،اس سلسلہ میں مساجدکی کمیٹیوں نے انتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معتکفین کاسب سے بڑااجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جہاں 1200 سے زائد معتکفین اعتکاف بیٹھیں گے۔ لال مسجد، قبا مسجد‘مرکزی جامع مسجد اہلحدیث جی 6، الحبیب مسجد، امام بارگاہ اثنا عشری میں بھی بڑی تعدادمیں لوگ اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ مختلف تنظیموں نے بھی شہراعتکاف آباد کرنے کے لیے تیاریاں کی ہیں جو مختلف شہروں میں آباد کیے جائیں گے۔مساجد کے علاوہ خواتین گھروں میں بھی اعتکاف کااہتمام کریں گی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں اورچھوٹے بڑے تمام شہروں میں بھی لاکھوں افراداعتکاف کرینگے، اعتکاف کے دوران مساجد کی رونقیں اوررش بڑھ جائے گا۔ اس دوران اللہ کے حضور دعاؤں کاخصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.