ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سردیوں میں ایل پی جی کے نرخ کم

کراچی: 

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موسم سرما کے دوران مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، 100روپے گھریلو اور 400 روپے فی کمرشل سلنڈر کمی کر دی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس چھوٹ دے کر درآمد سہل بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، عوام کو سستی گیس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

تبصرے بند ہیں.