ملائیشیا میں سعودی شاہی خاندان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ناکام

کوالالمپور: 

ملائیشیا کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ کوالالمپور میں شاہ سلمان سمیت سعودی شاہی خاندان کے دیگر افراد پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔

ملائیشیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 26 فروری کے روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کوالالمپور آمد سے قبل 7 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 4 یمنی باشندے ہیں اور ایک کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ 2 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام کے مطابق اگرچہ یہ تمام گرفتاریاں 21 سے 26 فروری کے دوران عمل میں آئیں لیکن سیاسی وجوہ کی بناء پر ان کی خبر اب جاری کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.