مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا استعمال کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے نہیں ہٹا سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیروں پر طاقت کا استعمال انہیں حق خود ارادیت سے نہیں ہٹا سکتا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تحریک آزادی کے سرگرم کارکن برہان وانی سمیت 21 افراد کی شہادت پر وزیراعظم نواز شریف نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شہریوں کے خلاف طاقت کا غیرقانونی استعمال افسوس ناک ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے اور طاقت کا استعمال کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے نہیں ہٹا سکتا۔

تبصرے بند ہیں.