معین خان کو ورلڈ کپ سے پہلے بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں، شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ معین خان کو ورلڈ کپ سے پہلے بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سزا یافتہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے سے پہلے اعتراض اٹھانے والے کرکٹرز کو منائیں گے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے بتسیویں اجلاس کا آغاز آسٹریلوی بلے باز فل ہیوز کی وفات پر ایک منٹ خاموشی اختیار کر کے ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ دو عہدے رکھنے والے دس سے سات آفیشلز کو ایک عہدے سے فارغ کر دیا ہے جبکہ معین خان، مشتاق احمد اور ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر ابھی دونوں عہدوں پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کا دو روز تک تیسرا ٹیسٹ کرائیں گے۔ کلیئر ہونے کی صورت میں قومی سپنر ڈومیسٹک کھیل کر آئی سی سی کے سامنے آفیشل ٹیسٹ کے لئے پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو آئی سی سی سے معافی ملنے کے بعد ناراض کھلاڑیوں کو منا کر ہی فاسٹ بائولر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔ شہریار خان نے کہا کہ اگلے سال سپر لیگ کرانے کے لئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے گرائونڈز ان کی ملکیت نہیں لیکن کرکٹ میدانوں پر جلسوں سے وکٹ متاثر ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.