معین خان نے غلطی تسلیم کرلی، معاملہ ختم کردیا گیا، شہریار خان

لاہور…..پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ کیسینو جانے کے معاملے پر معین خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد معاملہ ختم کردیاگیا ہے،معین خان واپس آسٹریلیانہیں جارہے تاہم وہ چیف سلیکٹرکے عہدے پربرقرار رہیں گے۔ چیف سلیکٹر معین خان نےچیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی اور کیسینو جانے کے معاملے پر وضاحت پیش کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ملاقات میںمعین خان سے کیسینومعاملے کی وضاحت طلب کی گئی۔ چیف سلیکٹرمعین خان نے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ بیگم کے ساتھ کھانا کھانے کیسینو گئے تھے۔ شہریار خان نے بتایا کہ معین خان نے تسلیم کیا کہ کیسینومیں کھانا کھانا ان کی غلطی تھی ۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتےہیں کہ معین خان نےضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی،معاملے پرتفتیش کے دوران کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آسٹریلیا کے اکثرریسٹورنٹس میں کیسینوہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.