معزول صدر مرسی کیخلاف قتل پر اکسانے کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

مصرکے نئے آئین کی تشکیل کیلیے 50 رکنی پینل کا اعلان کردیا گیا جبکہ معزول صدر مرسی کے خلاف دسمبر 2012 میں7 افراد کو قتل کرنے کی ترغیب دینے پرمقدمہ چلایا جائے گا۔ مصر کے عبوری صدرعدلی منصور نے آئین کے ترمیمی مسودے کی تیاری کیلیے 50 رکنی پینل کا اعلان کیاہے جس میں معزول صدر محمد مرسی کی حامی اخوان المسلمون کے ارکان کوشامل نہیں کیا گیا۔ نئی آئین ساز کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا جس میں اسلام پسند سوچ رکھنے والے ارکان کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اخوان المسلمون کے مطابق عبوری حکمراں آئین کے مسودے پرنظرثانی کا قانونی جوازنہیں رکھتے ان کی جانب سے یہ اقدام غیرقانونی ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.