مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج،قیدیوں کی رہائی،جنگ بندی پر غور

اسلام آباد()حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین آج ملاقات ہوگی ، قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کے مطابق طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مابین آج اسلام آباد میں ملاقات ہو رہی ہے جس میں قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کی توسیع کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد طالبان شوریٰ سے رابطہ کریں گے اور ان سے ملاقات کی جائے گی۔طالبان شوریٰ سے ملاقات کیلئے جگہ کا تعین طالبان کریں گے۔دوسری جانب مولانایوسف شاہ کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے غیرعسکری طالبان قیدیوں کی رہائی کا انہیں کوئی علم نہیں ، حکومت کو طالبان کی جانب سے قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی ہے۔دریں اثناء مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والا کل کا اجلاس مولانا سمیع الحق کی مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کل طالبان رابطہ کار کمیٹی سے اجلاس کرنے کا کہا لیکن مولانا سمیع الحق کی مصروفیت آڑے آ گئی جس کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.