اسلام آباد،گوجرانوالہ اور کوئٹہ سمیت بعض مقامات پر آج شام بارش کا امکان –

اسلام آباد()آج شام اور رات کے وقت اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، کوئٹہ ، ژوب ، قلات ڈویژن ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم آج شام اور رات کو کوئٹہ ، ژوب ، قلات ڈویژن ، خیبرپختونخواہ ، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔شمالی بلوچستان میں جمعہ اور ہفتہ کو بارش جبکہ خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہفتہ اور اتوار کے روز کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران جنوبی پنجاب میں بھی چند مقاما ت پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.