مالی حالات کی بہتری کے باوجود ہدف سے زائد ٹی بلز کی نیلامی

مالی سال کی دوسری نیلامی میں ایک سو سترہ ارب چھیاسٹھ کروڑ کے تین،چھ اور بارہ ماہ کے ٹی بلز فروخت ہوئے

اسلام آباد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال کی دوسری نیلامی میں حکومت نے ایک سو سترہ ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے مالیت کے تین، چھ اور بارہ ماہ کے ٹی بلز فروخت کئے۔ فروخت کئے گئے بلز میں ستانوے فیصد حجم تین ماہ کے بلز کا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق فروخت کئے گئے بلز کی کٹ آف ایلڈ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ حکومت نے نیلامی کے لئے ایک سو ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ – .dpuf

تبصرے بند ہیں.