مارٹن کروو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہوں گے

مارٹن کرووآئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے 79ویں کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

آکلینڈ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کروو کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔ مارٹن کروو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے 79ویں کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ رواں ورلڈ کپ میں یہ اعزاز پانے والے بھارت کے انیل کمبلے اور آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی بیٹی ولسن کے بعد تیسرے کھلاڑی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سر رچرڈ ہیڈلی اور ڈیبی ہکلے کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا جا چکا ہے۔ مارٹن کروو گزشتہ کچھ عرصے سے خون کے کینسر کا شکار ہیں۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کو 1992ء کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچایا۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے77 ٹیسٹ اور 143 ون ڈے میچ کھیلے۔ –

تبصرے بند ہیں.