لیڈز ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے شکنجہ کس دیا، سری لنکا فالو آن سے دوچار

لیڈز: لیڈز ٹیسٹ میں مہمان ٹیم 91رنز پر ڈھیر ہوکرفالو آن کا شکار ہوگئی، آئی لینڈرز نے دوسرے دن کا کھیل کم روشنی کے سبب روکے جانے تک بغیرکسی نقصان کے ایک رن بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے ہی دن انگلینڈ نے سری لنکا پر شکنجہ کس دیا، انگلش پیسرز جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے 9 وکٹیں باہمی طور پر تقسیم کرتے ہوئے آئی لینڈرز کو 91 رنز پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، اینڈرسن نے 11.4 اوورز میں 16رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جب کہ براڈ نے 21 رنز دیکر 4 وکٹوں کا سوداکیا، ایک وکٹ بین اسٹوکس کے حصے میں آئی۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز 34رنز بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، لاہیرو تھریمانے 22، دنیش چندیمل15 اور کوشل سلوا11رنز کے ساتھ انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے، کم روشنی کے سبب کھیل روکے جانے تک فالوآن سے دوچار مہمان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ایک رن بنایا تھا، انگلینڈ کو ابھی 206رنز کی سبقت حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.