لیسکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج

یسکو کی مجوزہ نجکاری بارے نجکاری کمشن اور لیسکو انتظامیہ میں بات چیت کے خلاف ملازمین نے احتجاج کیا اور دھرنا دے کر لیسکو ہیڈ آفس کا مین گیٹ بند کر دیا۔

لاہور: ( لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی مجوزہ نجکاری کے لئے نجکاری کمشن کے مشیر اور دیگر حکام نے لیسکو کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کرنے تھے لیکن یہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے کارکنوں کی بڑی تعداد لیسکو ہیڈ آفس لاہور کے سامنے پہنچ گئی اور مین گیٹ کے سامنے دھرنا دے کر دفتر میں آنے جانے والوں کا راستہ روک دیا۔ احتجاجی ملازمین نے حکومت کی نجکاری پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بجلی کمپنیوں کے قومی اثاثوں کو کسی صورت نجی شعبے میں جانے نہیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کے حکام نے چار روز تک لیسکو حکام سے بات چیت کا شیڈول طے کر رکھا ہے اور اس عمل کو روکنے کے لئے واپڈا ہائیڈرو الیٹرک یونین نے بھی احتجاج کرتے ہوئے روزانہ لیسکو ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کر دیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.